رواں مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو میں کتنی کمی ہوگی؟موڈیز کی پریشان کن رپورٹ جاری

رواں مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو میں کتنی کمی ہوگی؟موڈیز کی پریشان کن ...
رواں مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو میں کتنی کمی ہوگی؟موڈیز کی پریشان کن رپورٹ جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رواں مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو میں کتنے فیصد کمی ہوگی؟موڈیزنے پریشان کن رپورٹ جاری کردی۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق موڈیز نے پیشگوئی کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی رواں مالی سال کی شرح نمو 2.9فیصد سے کم ہوکر 2.5ہوجائے گی۔گزشتہ ماہ دسمبر میں نیو یارک کی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی شرح نمو 2.9 فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔

ڈان کے مطابق اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جی ڈی پی کی شرح نموکا 3 فیصد کا تخمینہ لگایاہے جبکہ اس سے قبل قومی بینک نے 3.5 فیصد شرح نمو بتائی تھی۔

موڈیز نے کورونا وائرس کے اثرات پر اپنے تازہ ترین 'علاقائی کریڈٹ آو¿ٹ لک اپ ڈیٹ' میں کہا'اے پی اے سی کیلئے خطرات کم ہورہے ہیں جن میں کمزور یورپی اور امریکی معیشتیں شامل ہیں'۔رپورٹ میں کہاگیاکہ چین کیلئے شرح نمو4.8 فیصدہوگئی جو پہلے 5فیصد بتائی گئی تھی اور یہ معاشی سرگرمیوں میں سست روی اور برآمدات کی طلب میں کمی کی وجہ سے ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اے پی اے سی خطے کے لیے نظر ثانی کی گئی پیش گوئی کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے سفری پابندیوں اور آئی سولیشن اقدامات سمیت حالیہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

موڈیز کے نائب صدر کرسچن ڈی گزمان کا کہنا تھا کہ 'ہمارا بنیادی منظر نامہ 2020 کے پہلے نصف حصے میں کھپت کی سطح میں کمی اور پیداوار اور فراہمی میں مسلسل رکاوٹوں بتاتا ہے اس کے بعد سال کے دوسرے نصف حصے میں بحالی ہوگی'۔قلیل مدت میں یہ منفی رسداور طلب ظاہر کر رہا ہے اور اگر رکاوٹیں طویل ہوئیں تو عالمی بحران کا خطرہ زیادہ ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بزنس