کرونا وائرس، نادرا نے بھی نہایت بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، نادرا نے بھی نہایت بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا وائرس، نادرا نے بھی نہایت بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے زائد المیعاد ہونے والے قومی شناختی کارڈز کی میعاد میں توسیع کر دی۔ نادرا ہیڈ کوارٹرز سے آج تمام علاقائی دفاتر کو ارسال کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے قومی شناختی کارڈز جن کی مدت یکم ستمبر 2019ءسے 30 جون 2020ءکے درمیان ختم ہو گئی یا ہو گی وہ یکم جولائی 2020ءتک کارآمد تصور ہوں گے۔

مراسلہ میں علاقائی دفاتر کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شناختی کارڈز کی تجدید کیلئے آنے والے شہریوں اور دیگر تمام متعلقہ شراکت داروں کو اس حوالہ سے آگاہ کریں۔ چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کی طرف سے جاری کئے گئے ٹویٹ میں شہریوں سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ وہ id.nadra.gov.pk پر موڈیفیکیشن کیسز کی آن لائن خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔