کورونا وائرس ،عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی تعاون کی پیشکش

کورونا وائرس ،عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی تعاون ...
کورونا وائرس ،عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی تعاون کی پیشکش

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مالی تعاون کی پیشکش کردی،پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان بھی معاہدے جلد متوقع ہیں۔

نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مالی تعاون کی پیشکش کردی،ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 35 کروڑڈالر فراہم کرے گا،عالمی بینک نے بھی 18 کروڑ80 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کردی۔

پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان بھی معاہدے جلد متوقع ہے،کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے فنڈزاین ڈی ایم اے کے ذریعے خرچ کئے جائیں گے ۔اے ڈی بی کی طرف سے 5 کروڑ ڈالر فوری جاری ہونے کا امکان ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد