میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی،جج پر غصے میں الزام لگائے ،خاتون سلمیٰ بروہی اپنے بیان سے مکر گئی

میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی،جج پر غصے میں الزام لگائے ،خاتون سلمیٰ بروہی ...
میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی،جج پر غصے میں الزام لگائے ،خاتون سلمیٰ بروہی اپنے بیان سے مکر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیہون شریف (ڈیلی پاکستان آن لائن)جج پر زیادتی کاالزام لگانے والی خاتون اپنے بیان سے مکر گئی ،خاتون سلمیٰ بروہی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی،جج پر غصے میں الزام لگائے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی چیمبر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی،متاثرہ خاتون نے عدالت میں 164 کابیان دے دیا،متاثرہ خاتون سلمیٰ بروہی اپنے پہلے بیان سے مکر گئی ۔
خاتون سلمیٰ بروہی نے کہاہے کہ میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی،جج پر غصے میں الزام لگائے،خاتون کاکہناہے کہ زیادتی نہیں ہوئی میں نے جج امتیاز بھٹو پر غلط الزام لگایا ،پولیس تھانے سے عدالت لے آئی ،جج والدین کے پاس بھیج رہا تھا تو مجھے غصہ آیا۔