شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کا بڑا آپریشن ،7دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کا بڑا آپریشن ،7دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کا بڑا آپریشن ،7دہشت گرد ہلاک

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شمالی وزیر ستان میں پاک فوج نے بڑا آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 7دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک افسر سمیت چار جوان بھی شہید ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتا یا گیا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں حساس اداروں کی معلومات پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن شروع کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی ۔جوابی فائرنگ میں 7دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے ایک افسر سمیت چار جوان شہید ہو گئے اور ایک جوان شدید زخمی ہو گیا ۔شہید ہونے والوں میں لاہور کے رہائشی لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان، حوالدار قمر ندیم، سپاہی محمد قاسم اور سپاہی توصیف شامل ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں، گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی