محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی لیکن کب سے ؟شہر یوں کے لیے بڑی خبر آگئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی لیکن کب سے ؟شہر یوں کے لیے ...
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی لیکن کب سے ؟شہر یوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بالائی علاقوں میں اتوار سے گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواو¿ں کا سسٹم جمعے کو ملک میں داخل ہوگا اور مغربی ہواو¿ں کا سسٹم پورے ملک کو متاثر کرے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے پیر تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جب کہ سکھر، جیکب آباد،لاڑکانہ سمیت بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 22 سے 24 مارچ تک جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی