اداکارہ متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیدیا

اداکارہ متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیدیا
اداکارہ متھیرا نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیدیا
سورس:   Instagram/real_mathira

  

کراچی (ویب ڈیسک)  پاکستانی متنازع میزبان اور وی جے متھیرا نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مشورہ دیا ہے اور کہا کہ ’خان صاحب گھبرانا ہے‘ ہم تو گھبرا رہے ہیں،  آپ بھی گھبرالیں۔

ایک آن لائن شو میں متھیرا نے پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے پاکستان میں مشرف کا دور اور ان کے بعد آصف زرداری کا دور بہت بہتر تھا۔اپنے پسندیدہ سیاستدان کے بارے میں بتاتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو پسند ہیں وہ ایک اچھے لیڈر بن سکتے ہیں اس کا ٹائم آئے گا۔میزبان نے متھیرا کو موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو ایک مشورہ دینےکے لیے کہا تو متھیرا نے خان صاحب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’خان صاحب گھبرانا ہے‘‘ ہم تو گھبرا رہے ہیں آپ بھی گھبرالیں۔

  میزبان نے ان سے پوچھا سکون کس چیز میں ہے؟ تو متھیرا نے جواب دیا سکون صرف رب کو یاد کرنے میں ہے۔ میری زندگی کا ایک مقصد ہے رب راضی تو سب راضی۔ رب کو راضی کرنے سے دنیا آپ کے قدموں میں ہوتی ہے،  ہم بہت سی چیزوں پر غور کرتے ہیں لیکن انسانیت پر کوئی فوکس نہیں کرتا، اللہ سب کے دل میں بستا ہے اس لیے کسی کا دل نہیں دُکھانا چاہئے۔

متھیرا نے اپنی متنازع شخصیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر کی شروعات بہت چھوٹے چینل سے کی تھی اور میری پہچان بنی ہی اس وقت جب شو پر ایک شخص نے میری بے عزتی کی ، لہذا بے عزتی( بدنامی) نے ہی میرا نام بنایا ہے۔

مزید :

تفریح -