پاکستان کرکٹ ٹیم میں آنا آسان ہے لیکن ۔ ۔ ۔وہاب ریاض نے نوجوان کرکٹرز کو ٹیم میں جگہ پکی کرنے کا نسخہ بتادیا

 پاکستان کرکٹ ٹیم میں آنا آسان ہے لیکن ۔ ۔ ۔وہاب ریاض نے نوجوان کرکٹرز کو ٹیم ...
 پاکستان کرکٹ ٹیم میں آنا آسان ہے لیکن ۔ ۔ ۔وہاب ریاض نے نوجوان کرکٹرز کو ٹیم میں جگہ پکی کرنے کا نسخہ بتادیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں آنا آسان لیکن رہنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دینا ضروری ہے۔

شالیمار گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ دورہ ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے کے لیے جن نوجوان فاسٹ بولرز کو منتخب کیا گیا ہے ان کے پاس 10 فرسٹ کلاس میچز کا بھی تجربہ نہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر  نے کہا کہ پی ایس ایل میں اس بار بھی کافی اچھا ٹیلنٹ نظر آیا،  جب دوبارہ سے پی ایس ایل شروع ہوگا تو کمبینیشن دوبارہ سے بنانا پڑے گا، ہ ہر کھلاڑی کی اپنی پہچان ہوتی ہے، جیسے وسیم اکرم ایک آئے تھے، وہ ایک ہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں آیا جاسکتا ہے لیکن رہنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دینا ضروری ہے، جو مشکل ہوتا ہے،  نئے فاسٹ بولرز کو منتخب تو کیا گیا، لیکن فرسٹ کلاس کا تجربہ لازمی ہےجو قومی ٹیم میں نئے فاسٹ بولرز منتخب ہوئے انہوں نے 10، 10 فرسٹ کلاس میچ بھی نہیں کھیلے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -