پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

  

لاہور (ویب ڈیسک)  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ملتوی ہونے والے میچز  کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان شیڈول کیلئے دو سے تین آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، دو روز میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان حتمی مشاورت متوقع ہے۔

ذرائع  کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز 23 مئی سے 20 جون تک کروانے کی تجویز سمیت کھلاڑیوں کے لیے 7 دن کے سخت قرنطینہ کی تجویزدی گئی ہے۔بائیو سیکور ببل کے لیے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -