ایف بی آر کا شوبز ستاروں کے گرد گھیرا تنگ ، معروف گلوکار کو نوٹس جاری کردیا گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے معروف گلوکار عاطف اسلم کو ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ایف بی آر نے شوبز ستاروں کے گرد گھیرا تنگ کر نا شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو 60 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر ایڈوانس ٹیکس کا نوٹس جاری کیا ہے۔ایڈوانس ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 15مارچ تھی۔