ہنڈائی کی ایلانٹراپاکستان میں کب لانچ ہونے جارہی ہے؟ گاڑیوں کے شائقین کیلئے خوشخبری

ہنڈائی کی ایلانٹراپاکستان میں کب لانچ ہونے جارہی ہے؟ گاڑیوں کے شائقین کیلئے ...
ہنڈائی کی ایلانٹراپاکستان میں کب لانچ ہونے جارہی ہے؟ گاڑیوں کے شائقین کیلئے خوشخبری
سورس: Wikimedia

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنڈائی نے اپنی دو ہزار سی سی گاڑی ’ایلانٹرا‘ 21مارچ کو پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے مطابق یہ گاڑی ایک آن لائن ایونٹ میں متعارف کروائی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلانٹرا ، ہنڈا سوک ٹربو سے مہنگی گاڑی ہو گی جو پاکستان میں اسمبل ہوتی ہے اور اس وقت مہنگی ترین سیڈان گاڑی ہے۔ہنڈائی قبل ازیں ایچ 100پورٹر پک اپ ٹرک(شاہ زور) اور ایس یو وی ٹکسن پاکستان میں اسمبل کر رہی ہے۔ 
 آٹو سیکٹر کے ماہر عثمان انصاری کا کہنا ہے کہ ”میرے خیال میں ہنڈائی کی ایلینٹرا دوہزار سی سی کی قیمت ٹویوٹا کورونا گرانڈ اور ہنڈا سوک سے زیادہ ہو گی چنانچہ وہ پاکستان کی مہنگی ترین سیڈان بن جائے گی۔ میرے خیال میں اس کی قیمت 47لاکھ سے زائد ہو گی اور یہ ملک کی ایلیٹ کلاس کو اپنی طرف راغب کرے گی۔ ہنڈائی اپنی گاڑیوں کی قیمت پاکستان کی مارکیٹ میں موجود دیگر بڑی کمپنیوں کی گاڑیوں سے زیادہ رکھ کر خود کو ایک ’پریمیم برانڈ‘ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔“

مزید :

بزنس -