پیپلزپارٹی اور اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنماؤں کی کارکنوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت

پیپلزپارٹی اور اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنماؤں کی کارکنوں سمیت تحریک ...
پیپلزپارٹی اور اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنماؤں کی کارکنوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں نے ساتھیوں سمیت پاکستان  تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) میں شمولیت اختیار کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  پیپلز پارٹی  اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنما حاجی شیر فرزند اور شمشیر خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی۔حاجی شیر فرزند اور شمیرخان نے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے، پی ٹی آئی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔

مزید :

قومی -