راجہ ریاض کے حلقے کے چند لوگوں کا فیصل آباد میں ان کیخلاف احتجاج
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صنعتی شہر میں تحریک انصاف کے رہنماء راجہ ریاض کے خلاف ان کے حلقے کے کچھ لوگ سڑکوں پر آگئے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ضلع کونسل چوک میں مظاہر ین نے راجہ ریاض کی تصاویر اور پوسٹرز کو آگ لگاتے ہوئے ان کیخلاف نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر کارکنان نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں بھی نعرہ بازی کی ۔