لاہور میں ایک ہی شخص کی 2 بیگمات کے درمیان خوفناک لڑائی، ایک جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں 2سوتنوں کے درمیان خونریز لڑائی میں ایک کی موت واقع ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل" 24نیوز "کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لوئر مال کے علاقے سردار چپل چوک میں پیش آیا جہاں شوکت نامی شخص نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں اور گزشتہ روز اس کی دونوں بیویوں نازیہ اور زینب کی آپس میں لڑائی ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس لڑائی میں دونوں نے ایک دوسرے کو شیشے کی بوتلیں اور برتن مارنے شروع کر دیئے جس سے دونوں ہی شدید زخمی ہو گئیں اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے نازیہ کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے نازیہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا اور زینب کو حراست میں لے کر ہسپتال لیجایا گیا جہاں اس کے زخموں پرمرہم پٹی کی گئی۔