ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
درد سر مسئلہ حل ہونے کی امید ہے اور جو چاہ رہے ہیں وہ بھی ہو سکتا ہے آج کا دن مالی حوالے سے قدرے بہتری لائے گا۔ آپ کو سکون نصیب ہوگا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مریخ زائچے میں موجود ہو تو اختلافات کو ہوا دیتا ہے اور یہاں گھر اور خانگی معاملات دونوں میں خرابی کا اندیشہ ہے اس لئے عقل سے کام لینا ہوگا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دل کو سکون تو اللہ کی یاد میں ہے اور اس سے دور میں نماز پر توجہ دیں ذکر الٰہی کریں اور توبہ کر کے دعا سے کام لیں اللہ ضروری مشکل سے نکال دے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو جو چاہئے وہ ابھی نہیں چل سکتا اور جو مل رہا ہے اس کو آپ لینا نہیں چاہ رہے۔ اپنے خواہش نہیں بلکہ اللہ کی خواہش کو یہی مد نظر رکھنا ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے ابھی مناسب وقت نہیں ہے کسی بھی قسم کی تبدیلی کا اس وقت آپ خاموش رہیں خود کو سپرد اللہ کر دیں وہ خود ہی سارے راستے بنا دے گا انشاءاللہ۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج صدقہ دیں اور کوشش کریں کہ ایک ذکر الٰہی کی محفل گھر میں ہو اس سے تمام برے اثرات بھاگ جائیں گے اور آپ مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ کا ذکر کثرت سے کریں بے حد ضروری ہے مشکل دن ضرور ہیں مگر انشاءاللہ اس سے نکل جائیں گے جو لوگ بیمار ہیں وہ توبہ اور دعا دونوں کا سہارا لیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اندرون خانہ مخالفت کا سلسلہ جاری ہے اور جو کبھی آپ کے اپنے تھے اب دشمنوں کی صف میں کھڑے ہیں ان دنوں آپ کو صرف اس طرف سے پریشانیاں ہی ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک وقت تھا جب آپ کے اردگرد بہاریں تھیں اب قدرے مشکل دن ہیں پریشان نہ ہوں وہ دن نہیں رہے تو اب یہ بھی نہیں رہیں گے تھوڑا سا صبر کر لیں بس۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت آپ کے لئے جو حالات بن چکے ہیں اس میں فائدہ ہے اگر آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر مکمل اس پر توجہ دیں اور آجکل الٹی سیدھی باتیں ہرگز مت سوچیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صحت کا خانہ ابھی کمزور ہے آپ صدقے کا عمل بھی جاری رکھیں اور یا حی یا قیوم کا ورد بھی شروع کریں آپ کسی بھی شخص سے لین دین ہرگز ہرگز مت کریں تو بہتر ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کا دن کاروباری حوالے سے اچھا ہے آپ کسی بھی کام میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور خود بھی نوکری کی کوشش کرنے والوں کے لئے امید ہے بڑی اچھی خبر ہے۔