باغبا نپورہ ، دیرینہ دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 

باغبا نپورہ ، دیرینہ دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 

  

لاہور(کرائم رپو رٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میںایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر علی رضا گجر،محمد ارشد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ خالد مجید کو شدید زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لےکر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول نے 8 سال قبل ملزم علی رضا کے باپ کو قتل کیا تھاجس کا بدلہ لینے کےلئے ملزمان نے مقتول کو قتل کیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی افتخار مجید کی مدعیت میں نامزد ملزم علی رضا، محمد ارشد 2 کس نا معلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

مزید :

علاقائی -