رائیونڈ ، ٹریکٹر ٹرالی چھیننے کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ، ساتھی فرار 

رائیونڈ ، ٹریکٹر ٹرالی چھیننے کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ، ساتھی ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی چھیننے کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے مرنے والے ڈاکو کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے جلال پورہ کے علاقے میں چار مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ٹریکٹر ٹرالی چھین لی اورشور کے ڈر سے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیو کو ایک ڈاکو قریبی کھیتوں میں لے گیا اسی دوران ٹریکٹر ڈرائیور نے ڈاکو سے پسٹل چھین کر اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت ریاست علی کے نام سے ہوئی اور ننکانہ کا رہائشی تھا ہلاک ڈاکو ڈکیتی کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے مرنےوالے ڈاکو کی نعش کو مردہ خانے منتقل کر کے فرار ہونے والے ڈاکوﺅں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -