ورلڈکپ کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کرینگے : چیف سلیکٹر 

ورلڈکپ کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کرینگے : چیف سلیکٹر 

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ افغانستان سے سیریز کے لئے تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا ہے ان کے کھیل کو دیکھنے کے بعد ٹیم میں شامل کیا ہے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دینے کا مقصد ان کی صلاحیتوں کو آزمانا ہے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے بھی عمدہ ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا اور کپتان بابر اعظم کی مشاورت سے ٹیم کو منتخب کریں گے ہارون رشید نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے پی سی بی کی کوشش ہے کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو کھیلنے کا بھرپور موقع دیا جائے کپتان بابر اعظم دنیا کے بہترین کرکٹر ہیں اور امید ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -