ملتان سلطانز پی ایس ایل 8کا ٹائٹل جیتے گی ، اینڈی فلاور 

ملتان سلطانز پی ایس ایل 8کا ٹائٹل جیتے گی ، اینڈی فلاور 

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ ٹیم نے ایونٹ میں میری توقعات کے مطابق کھیل پیش کیا ہے جس کی بہت خوشی ہے امید ہے کہ فائنل میںبھی ٹیم اسی طر ح سے محنت سے کھیلتے ہوئے حریف ٹیم کو شکست دے گی مزید کہا کہ میں نے اپنی ذمہ داری احسن انداز سے پوری کرنے کی کوشش کی اور تمام کھلاڑیوں نے میرے ساتھ بھرپور تعاون کیا کپتان محمد رضوان بہت باصلاحیت ہیں انہوںنے بطور کپتان اور بیٹر اور وکٹ کیپر جس عمدہ انداز سے کھیل پیش کیا اس کی تعریف کی جانی چاہیے۔اینڈی فلاور نے مزید کہا کہ فائنل کے لئے تمام کھلاڑی بہت محنت سے تیاری کررہے ہیں اور ہر کھلاڑی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ٹائٹل ملتان سلطانز ہی اپنے نام کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -