اداکار محبوب عالم کی 29ویں  برسی آج منائی جائے گی

اداکار محبوب عالم کی 29ویں  برسی آج منائی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکار محبوب عالم کی 29ویں برسی آج منائی جائے گئی۔ محبوب عالم خان 14مارچ 1948کو پیدا ہوئے۔انہوں نے متعدد ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی مگر اصل شہرت ان کو پی ٹی وی کی شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل وارث سے حاصل ہوئی جس میں انہوں نے چوہدری حشمت کا کردار ادا کیا تھا اور یہی کردار آج تک ان کی وجہ شہرت ہے۔ اس کے ساتھ محبوب عالم نے 38فلموں میں بھی اداکاری کی جن میں 12اردو، 15پنجابی اور 11سندھی فلمیں شامل ہیں۔

ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون، چن وریام، فٹا فٹ اور خان بلوچ قابل ذکر ہیں۔ 

محبوب عالم 18مارچ 1994 کو کراچی میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

مزید :

کلچر -