شائقین کے لئے ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، غفار لہری

شائقین کے لئے ہمیشہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، غفار لہری

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے نامور کامیڈین غفار لہری نے کہا ہے کہ میں اپنے یوٹیوب چینل کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت اور لگن سے کام کررہا ہوںمیں اس بات سے بخوبی واقف ہوں کہ انسان کو ترقی پانے کے لئے جنون اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔میں اپنی منزل پانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے کہا کہ اپنے شوزکے لئے20 نئی آئٹمز تیار کرلیں۔ 

غفار لہری نے بتایاکہ انہوں نے اپنے شوزکے لئے 20 نئی کامیڈی آئٹمز تیار کی ہیں جنہیں وہ اپنے شوزمیں پرفارم کیا کریں گے۔

 ان آئٹمز میں مائیکل جیکسن،مسٹر بین ،چارلی چپلن ،ینگ ٹو اولڈ ،بی پی آپریٹس،سمیت دیگر آئٹمز شامل ہیں جو ان کے پرستاروں کو بے حدپسند آئیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنے پرستاروں کے لئے ہمیشہ کچھ نیا تیار کیاہے تاکہ ایک طرح کی آئٹمز دیکھ دیکھ کر وہ بور ہی نہ ہوجائیں اور اللہ کا شکر ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب رہتے ہیں او ران کے پرستاران کی ہر نئی آئٹم کو خوشدلی سے ویلکم کرتے ہیں۔غفار لہری نے مزید کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ گلوکاری بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور بہت جلد صوفی کلام سمیت ایک دھمال بھی ریکارڈ کروا رہے ہیں جسے پاکستان کے نامور شاعر اکرم خیال نے لکھا ہے۔

مزید :

کلچر -