الخدمت فاﺅنڈیشن کے نائب صدر کا دورہ چولستان،منصوبوں کا جائزہ لیا
لاہور( پ ر) الخدمت فا¶نڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے ضلع بہاولپور کے علاقے چولستان میں سولر سب مرسیبل پروجیکٹس اور کمیونٹی سینٹر کا دورہ کیا اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرالخدمت صاف پانی منصوبے کے نیشنل ڈائریکٹر سید راشد دا¶د اور دیگر ذمہداران بھی موجود تھے۔ سید احسان اللہ وقاص نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا الخدمت فا¶نڈیشن کے تحت چولستان میں صاف پانی کے منصوبے سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ان منصوبوں کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 81 کمیونٹی ہینڈ پمپس، 38 سب مرسبل واٹر پمپ، 30 سولر سب مرسبل واٹرپمپ اور 3 کمیونٹی سینٹرز اور دوسرے مرحلے میں 4 سب مرسبل واٹر پمپ مصوبے مکمل جبکہ دیگر منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فا¶نڈیشن کا یہ کام مستحق اور نادار افراد کے لیے ایک نعمت ہے ۔