حکومت کو ہر قیمت پر عوام کو مہنگائی سے نجات دلوانا ہوگی،عابد صدیقی
لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو ہر حال اور ہر قیمت پر عوام کو مہنگائی سے نجات دلوانی ہوگی۔ باوجود اس کے کہ عمران خان نے ملکی معاشی صورت حال کا جنازہ نکال دیا ہے۔ اس میں بھی کوی شک نہیں ہے کہ مہنگائی کا سارا ذمہ دار عمران کا ساڑھے چار سالہ دور حکومت ہے۔ اگر اس ناکام شخص کو حکومت میں لانے کا ناکام تجربہ نہ کیا جاتا تو آج یقینی طور پر حالات اس سے مختلف ہوتے مگر افسوس سے کہنا پڑے گا کہ آج عمران خان کی وجہ سے عام آدمی کے حالات بہت خراب ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پییلز پارٹی کا یہ مطالبہ ہے کہ فوری طور پر عوام کو مہنگائی سے نجات دلوانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور مہنگای کے تناسب سے غریبوں کی تنخواہوں اور ان کے ذرائع آمدن بھی بڑھائے جائیں۔