فری آٹا تقسیم کرنے کیلئے سیل پوائٹنس عملہ کی ٹریننگ مکمل

فری آٹا تقسیم کرنے کیلئے سیل پوائٹنس عملہ کی ٹریننگ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اپنے نمائندہ سے)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ فری آٹا ڈسٹریبیوشن کے حوا لے سے تمام سیل پوائنٹس کی فزیکل ٹیگنگ مکمل کر لی گئی جبکہ ٹرکنگ پوائنٹس بھی بنیں گے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز سے بھی فری آٹے کی تقسیم یقینی بنا کر ڈیٹا ڈیجیٹلی اپلوڈ ہوگا۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے فری آٹا ڈسٹریبیوشن ایپلیکشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ 
کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فری آٹے کی تقسیم کیلئے پی آئی ٹی بی کی ایپلیکیشن تیار ہے۔تمام مراحل مانیٹر ہونگے۔ پی آئی ٹی بی نے بتایا کہ 8070انکوائری نمبر ہوگا۔ فری آٹے کے حقدار معلومات حاصل کر سکیں گے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے کہا کہ حقد ار شہریوں کی سہولت کیلئے شہر میں 24/7 سیل پوائنٹس بھی بنیں گے۔ طے کردہ آمدنی کے مطابق کم آمدنی والے شہری فری آٹے کے کل تین 10کلوگرام کے بیگ حاصل کرسکیں گے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا کہ حقداروں کوایک مہینے میں فری آٹے کے کل تین بیگ ملیں گے۔ دس دن کے بعد 1بیگ ملے گا۔کمشنر لاہورنے کہا کہ ایپلیکیشن اور میسج سروس سے حقداروں کو اطلاع موصول ہوگی۔ سیل پوائنٹس پر بھی شناختی کارڈ نمبر سے تعین ہوسکے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی سی ز اور اے سیز کے پاس ڈیش بورڈ کا لاگ ان ہوگا۔ براہ راست مانیٹرنگ ہوگی۔ سیل پوائنٹس پر کیمرہ نصب ہوگا۔اے سیز خود سیل پوائنٹس پر موجود ہونگے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ قطاروں کی مینجمنٹ کیلئے خصوصی پلان تیار ہوگا۔ ڈیسکس و کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ سیل پوائنٹس کو ملاکر سیکٹرز بنائے جائیں۔ سیکٹر انچارج روزانہ ڈیٹا پر جوابدہ ہوگا۔ فری آٹے کیلئے شفاف طریقہ کار وضع ہے۔ حقدار کا حق اس تک پہنچانا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مخیر حضرات، مخیرتنظیموں کو بھی آگے لایا جائے۔ سیل پوانٹس کے قریب ہی ان کو بھی پوائنٹس دئیے جائیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے حقدار شہریوں کو فری آٹا کی فراہمی بہت بڑا ریلیف ہے۔ احسن انتظامات بنائیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت رمضان المبارک میں فری آٹے کی ڈسٹریبیوشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی سی لاہور، ڈی سی شیخوپورہ، ڈی سی قصور، ایڈیشنل کمشنرزلاہور، ڈائریکٹر فوڈ لاہور، ریجنل افسران یوٹیلٹی سٹورز، بسپ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری سی ایم آفس نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔