سپیکٹرل اکیڈمی شاہدر ہ میں ماہانہ تقریب تقسیم انعامات

سپیکٹرل اکیڈمی شاہدر ہ میں ماہانہ تقریب تقسیم انعامات

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سپیکٹرل اکیڈمی قاضی پارک شاہدرہ میں ماہانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔ اس موقع پر نویں جماعت میں عجوہ حسین، فاطمہ طاہر، قرةالعین کاشف، دسویںجماعت میں حمنہ سلیم، مناہل طاہر ،اسوہ خالداور عائشہ شکیل، گیارہویں جماعت میں مریم ناصر، ماہ نور ارقم اور جویریہ قیوم جبکہ بارہویں جماعت میں حدیقہ مسکان اور مریم افضل نے پوزیشنز حاصل کیں، جس پر انہیں سپیکٹرل اکیڈمی کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔ سپیکٹرل اکیڈمی کے پرنسپل انجینئر علی کامران نے پوزیشن ہولڈرز کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں محنت جاری رکھنے کی نصیحت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ماہانہ تقسیم انعامات سے طلبا میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے اور مقابلے کی یہ فضا ہی سپیکٹرل اکیڈمی کی کامیابی کا راز ہے۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طالبات نے کہا کہ ان کی کامیابی والدین کی دعاﺅں اور اساتذہ کی محنت کے باعث ممکن ہو ئی ہے اور انشاءاللہ ہم مستقبل میں بھی کامیابیوں کی روایت برقرار رکھیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -