محصولات زر کے حوالے سے بہترین حکمت عملی،اوقافآمدن میں اضافہ

محصولات زر کے حوالے سے بہترین حکمت عملی،اوقافآمدن میں اضافہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت محکمانہ تعمیر و ترقی کے جائزے کے لیے اوقاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں یہ اَمر واضح ہو اکہ محصولاتِ زر کے حوالے سے گزشتہ ایک ماہ کی بہترین حکمت عملی،مانیٹرنگ، سپرویژن اور نگرانی کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، فنانس ڈائریکٹوریٹ اوقاف کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ اوراعداد و شمار کے مطابق ماہ ِ فروری 2023ءکی ماہانہ آمدن میں گزشتہ سال کے ماہِ فرور ی کے مقابلے میں 25.56 فیصد اضافہ ہوا، جس کو شرکاءاجلاس نے ا±مید بخش اور حوصلہ افزاءقرار دیا۔ ان امور کی مانیٹرنگ کو مزید سائنٹیفک بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے ڈیمانڈ اینڈ کولیکشن کنسولیڈیشن ٹول کے نام سے پراجیکٹ اور ایک مستقل اپلیکیشن تشکیل و ترتیب پارہی ہے، جس کے بعد ماہانہ آمدن کے یہ اہداف اور اشاریئے مزید بہتر ہونگے۔لاہور زون کی ایڈ منسٹریشن اور مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے کے لیے اس کو دو حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ وقف پراپرٹیز سے آمدن کے امکانات کو مزیدنفع بخش بنا کر اوقاف اور وقف عمارات بالخصوص مساجد و مزارات کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اوقاف اراضی پر کمرشل پراجیکٹس قائم کیئے جائیں گے۔ وقف اراضیات کی نیلامیوں کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق کیا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احمد افنان،ڈائریکٹر جنرل آصف علی فرخ، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن عامر علی چشتی، ڈائریکٹر فنانس خالد مسعود فاروکہ،ڈائریکٹر پراجیکٹس رفیق نور وٹو، ڈائریکٹر لیگل اسلم سپرا، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف عظیم حیات اور ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور شاہد حمید ورک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -