پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر منور چاندچل بسے
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر منور چاند 75 برس کی عمر میںپرلوک سدھار گئے وہ گذشہ کچھ سے علیل تھے،گذشتہ روزانہیں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ڈاکٹر منور چاند نے پسماندگان میں ودھوا /پتنی سنیتا ، دو بیٹیاں شوبھا اور رما، دو بیٹے سنیل اور سنی چھوڑے ہیںڈاکٹر منور چاند کے سبھی بچے امریکہ میں سیٹل اور امریکی شہریت کے حامل ہیں، ان کے کل وطن واپسی پر ڈاکٹر منور چاند کی آخری رسومات لاہور میں ادا کی جائیں گی۔ ہندو رواج اور عقائد کے مطابق بابو صابوشمشان گھاٹ میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین حبیب الرحمن گیلانی ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثنائ اللہ خان اورپی آر او عامر ہاشمی ، متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر کے ساتھ ساتھ سید فراز عباس، محمد سلیم خان گوندل نے بھی ڈاکٹر منور چاند کے پرلوک سدھارنے پر ان کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔