ایل ڈبلیو ایم سی کی انفورسمنٹ ونگ کا شہر میں کریک ڈان، 871 چالان

 ایل ڈبلیو ایم سی کی انفورسمنٹ ونگ کا شہر میں کریک ڈان، 871 چالان

  

لاہور ( سٹی رپورٹر ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر صفائی نصف ایمان مہم کے دوران انفورسمنٹ ونگ کاشہر بھر میں کریک ڈا¶ن، 5 ہزار 411 سے زائد مقامات کی انسپکشن کی ۔کوڑے کو آگ لگانے اور سڑکوں پر کوڑا پھینکنے پر 871 چالان کیے گئے جبکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر18 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی 5 گاڑیاں زیر تحویل لی گئیں جبکہ کوڑے کے غیر قانونی پھیلاﺅ اور آگ لگانے کے جرم میں 11 ایف آئی آر بھی درج کروائی گئیں۔ معمولی خلاف ورزیوں پر 900 سے زائد وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔مزید براں ایل ڈبلیو ایم سی انفورنسمنٹ ونگ کی جانب سے پرائیوےٹ سوسائٹےز کے خلاف غیر قانونی ڈمپنگ کرنے پر خصوصی کاروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹاﺅن کی09،نشتر ٹاﺅن کی 31، واہگہ ٹاﺅن کی 8عزیز بھٹی ٹاﺅن کی4سوسائٹیز کے چالان کیے گئے۔جشنِ بہاراں کے دوران گرےٹر علامہ اقبال پارک میں کوڑا پھیلانے پر 2چالان کیے گئے،جبکہ زیرو ویسٹ زون ڈکلیئر کیا جانے پرقذافی اسٹےڈےم میں176 چالان کیے گئے ۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 15 روزہ خصوصی مہم کے تحت شہر کی 274 یونین کونسلز کو زیرو ویسٹ کیا جارہا ہے۔10 ہزار سے زائد ورکرز اور 11 سو کا فلیٹ خصوصی صفائی آپریشن پر مامور ہے۔

غیر معمولی اقدامات کے تحت روزانہ کی بنیاد پر گلی، محلوں اور سڑکوں کی صفائی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -