مالی بے ضابطگیاں،اینٹی کرپشن نے سابق وزیر خیال کاسترو کو طلب کر لیا

  مالی بے ضابطگیاں،اینٹی کرپشن نے سابق وزیر خیال کاسترو کو طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندہ سے) ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کہاہے کہ سابق صوبائی وزیرتحریک انصاف خیال احمد کاسترو نے اپنی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہیں جبکہ 2018ء میں وہ معمولی اثاثہ جات کے مالک تھے۔انہوں نے مزید بتایاکہ سابق صوبائی وزیرتحریک انصاف خیال احمد کاسترونے صدر غلام آباد اور شاہین چوک کے کارپٹ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ اپنے فرنٹ مین فہیم ٹھیکیدار کو دیا اور اس کے عوضِ بھاری رشوت وصول کی اور روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا جو عرصہ ایک سال کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔ ترجمان نے مزید بتایاکہ خیال احمد کاسترو پارکنگ کے ٹھیکوں میں بھی رشوت لیتے رہے ہیں اور سڑکوں کی تعمیر میں بھی بھاری کک بیکس وصول کرتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایاکہ کرپشن میں ملوث ایکسیئن ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال بھی ان کا فرنٹ مین ہے جو سڑکوں کی تعمیرکے مختلف منصوبوں کے ٹھیکہ جات میں رشوت لے کر ان کو پہنچاتا رہا ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے خیال احمد کاسترو کو 15مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں خیال احمد کاسترودو ہفتے بعد ریکارڈ کے ہمراہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں گے۔