انٹربینک میں ڈالر 71، اوپن مارکیٹ میں 50پیسے سستا ، سٹاک مارکیٹ میں مندی : سونا 700روپے تولہ مہنگا 

انٹربینک میں ڈالر 71، اوپن مارکیٹ میں 50پیسے سستا ، سٹاک مارکیٹ میں مندی : سونا ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 71 پیسے سستا ہو گیا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 281.71 روپے پر بند ہوا، آج کاروبار کے دوران ڈالر کا بھاو¿ 71 پیسے کم ہوا۔انٹر بینک میں گزشتہ روز امریکی ڈالر 282.42 پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 285 روپے کا ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتہ کا اختتام 364پوائنٹس کی مندی پر ہوا،اسٹاک مارکیٹ میںگراوٹ کے باعث سرمایہ کے حجم میں 35ارب روپے کا خسارہ دیکھنے میں آیا ،تاہم حصص کی کاروباری مالیت جمعرات کے مقابلہ میںزائد رہی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی شرائط میںملک کے ایٹمی و میزائل پروگرام کو محدود کرنے کی اطلاعات اور ملک میںجاری سیاسی بحران کے تسلسل نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروںکا اعتماد ایک بار پھر متزلزل کردیا ،جمعہ کے روز کے ایس ای100انڈیکس 364پوائنٹس کمی کے بعد 41329پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 166پوائنٹس کمی سے 15352اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 130پوائنٹس کمی کے بعد 27177پوائنٹس پر بند ہوئے،مارکیٹ میںمندی کے باعث سرمایہ کے حجم میں35ارب روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ کا حجم 53کھرب54ارب روپے سے گھٹ کر63کھرب19ارب روپے کی سطح پر آگیا،جمعہ کو حصص کی کاروباری مالیت8ارب روپے رہی جبکہ جمعرات کو حصص کی کاروباری مالیت7ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی ،اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 313کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا ،جس میںسے 121کمپنیوںکے حصص کی قیمت میں اضافہ،171کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںکمی اور21کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںاستحکام رہا،گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران حبیب بینک،حیسکول ،ورلڈ ٹیلی کام،پاکستان انٹر نیشنل بلک کنٹینرز ٹرمینل،فوجی فوڈز،یونٹی فوڈز،فوجی فرٹیلائزر،بینک اسلامی،ڈی جی سیمنٹ اور ایس این جی پی ایل کے سودے نمایاں رہے،اسماعیل انڈسٹریز اور جے ڈبلیو ڈی شوگر کے حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جبکہ سب سے زیادہ کمی رفحان میعظ اور پاک سروسز کے حصص کی قیمت میں ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت10ڈالراضافہ سے 1936ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت700روپے اضافہ سے2لاکھ4ہزار200اوردس گرام سونے کی قیمت600روپے اضافہ سے 1لاکھ75ہزار68روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2150روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

ڈالر

مزید :

صفحہ آخر -