دھرنوں،جلسوں سے معیشت بحرانوں کا شکار ہو رہی ہے،چودھری عظیم

دھرنوں،جلسوں سے معیشت بحرانوں کا شکار ہو رہی ہے،چودھری عظیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین آرکیٹیکٹ ایسوسی ایشن پاکستان چودھری عظیم نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار کی فضا سے معاشی امور بری طرح متاثر،صنعتیں، کاروبار، دکاندار، تاجر شدید کاروباری بحران سے گزر رہے ہیں۔ دھرنوں جلوسوں سے حالات کشیدہ کرنے کے عمل سے ملکی معیشت مزید بحرانوں میں الجھ رہی ہے  ۔ وزیراعظم شہباز شریف ملکی تاجروں صنعتکاروں کو سازگار حالات فراہم کریں۔ 

انڈسٹریل سیکٹر کو ریلیف دے کر بحران سے نکالنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے۔ اپوزیشن ملک و قوم کے مفاد اور معاشی خوشحالی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملک دوست سیاست کرے اور جمہوری سیاسی سمت کا تعین کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -