غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کارروائی،ہزاروں روپے جرمانہ
لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی قیادت میں محکمہ کی غیر قانونی شکار کیخلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں بلا امتیاز جاری و ساری ہیں اور جس کے نتیجے میں ضلع بہاولنگر اور لیہ میں چنکارہ، کالا ہرن، نیل گائے، جنگلی بٹیر اور مرغابی کے شکار میں مشغول پانچ شکاریوں کے چالان کر کے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا گیا