ادرک، سبز مرچ،، مٹر، پھول گوبھی اور ٹینڈے مہنگے، برائلر اور گھی کی قیمتوں میں کمی 

ادرک، سبز مرچ،، مٹر، پھول گوبھی اور ٹینڈے مہنگے، برائلر اور گھی کی قیمتوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(لیڈی رپورٹر)مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں مزید مہنگی ہو گئیں۔ادرک کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ، 635 کے بجائے 720 روپے کلو فروخت، سبز مرچ 5 روپے مہنگی ہو کر 110 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 130 روپے کلو بیچی جا رہی۔ ٹینڈے فارمی 10 روپے، گاجر 7، مٹر 6 اور پھول گوبھی ایک روپے مہنگی ہوئی۔مہنگائی کے دور میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں معمولی سا ریلیف دیکھنے میں آیا۔ گھی درجہ اول 20 روپے سستا ہو کر 640 روپے کلو ہو گیا۔ کوکنگ آئل درجہ اول کی قیمت میں بھی 20 روپے کمی کے بعد 660 روپے فی لٹر ہو گیاخریدار بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان ہیں، کہتے ہیں قیمتوں میں بڑا اضافہ کرکے منافع کما لیا گیا۔ اب محض چند روپے کمی کر دی گئی۔برائلرمرغی کا گوشت  15  روپے سستا ہو کر 534 روپے کلو ہو گیا، فارمی انڈوں کی قیمت 224 روپے درجن مقرر ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبار ک قریب آرہا ہے حکومت کو چاہیے کے سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے۔

  اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔