پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،اکمل باری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،اکمل باری

  

 لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور این اے 117 سے متوقع امیدوار اکمل خاں باری نے کہا ہے کہ شہباز سرکار نے غریب عوام پر ظلم کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو پی ٹی آئی مسترد کرتی ہے، ظالمانہ اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پٹرولیم قیمت میں اضافے کو فوری واپس لے، نااہل حکومت نے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے اورخود حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔

  انہوں نے کہاشہباز سرکار نے غریب عوام کو غربت مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر مسائل تحفہ دیا ہے، ملک اور عوام تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں،حکمرانوں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف مل رہی ہے۔رہنماؤں کامزید کہنا تھا  تحریک انصاف عوام سے زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -