کنکورڈیا کالج کے زیراہتمام بیچلر ڈگری ہولڈرز کیلئے گریجوایشن تقریب
لاہور(پ ر)کنکورڈیا کالجز نے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں بیچلر ڈگری ہولڈرز کے اپنے پہلے بیچ کے لیے گریجوایشن تقریب کا اہتمام کیا۔سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود مہمان خصوصی تھے، جبکہ مسز آمنہ وٹو قصوری، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنکورڈیا کالجز، علی رضا، گروپ ڈائریکٹر بیکن ہاؤس گروپ، ایاز علی خان، اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر کنکورڈیا کالجز، محمد علی بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بزنس ڈ و یلپمنٹ اینڈ سیلز دی ایجوکیٹرز اور ڈاکٹر طاہر عباس اکیڈمکس کنسلٹنٹ نے اساتذہ اورطلبا کے والدین کے ساتھ تقریب کو رونق بخشی۔اپنے خطبہ استقبالیہ کے دوران، کنکورڈیا کالجز کی پراجیکٹ ڈائریکٹر مسز آمنہ وٹو قصوری نے کالج کے ویژن پر زور دیا تاکہ طلباء علم کی جستجو کے ساتھ ساتھ حکمت اور دانائی سے متوازن زندگی گزارنے کے قابل بن سکیں۔میاں عمران مسعودنے گریجوایٹز کو مشورہ دیا کہ وہ آپشنز اور راستے تلاش کرنے کے بعد اپنا مستقبل بنائیں۔۔معزز مہمانوں نے بی ایس زولوجی، بی ایس میتھمیٹکس، بی ایس آئی ٹی اور بی ایس فزکس کے ٹاپ گریجویٹس میں میڈلز تقسیم کئے۔