نیشنل پریس کلب مانگانے ہمیشہ اصولو ں کی صحافت کو فروغ دیا،شیخ لطیف

 نیشنل پریس کلب مانگانے ہمیشہ اصولو ں کی صحافت کو فروغ دیا،شیخ لطیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی نمائندہ  خصوصی + نامہ نگار)   نیشنل پریس کلب مانگا منڈی کے صدر شیخ محمد لطیف شاہد کی سربراہی میں پریس کلب کا  ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ طے پایا کہ ہم نہ جھکے ہیں اور نہ جھکیں گے اپنا کام اور عوامی خدمت جاری رکھیں گے اور ہم ایک ٹیم ورک پر کام کر رہے ہیں۔ ایگزیکٹو باڈی اور ممبران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب مانگامنڈی کی باڈی نے اصولوں کی صحافت کی ہے اور ہم نے عام و خاص کو اس کا اپنا چہرہ دکھایا ہے اور دکھاتے رہیں گے۔ گذشتہ روز کچھ عناصر کی طرف سے علاقائی مسائل پر خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ مانگا منڈی کے پریس کلبز کے صدور سے درخواست ہے کہ جوبھی ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرے گا اس کو اپنا احتساب کرنا پڑے گا۔ نیشنل پریس کلب مانگامنڈی ایسے شخص کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ اجلاس میں نیشنل پریس کلب مانگامنڈی کے صدر قومی ایوارڈ یافتہ اور گولڈ میڈلسٹ صحافی شیخ محمد لطیف شاہد، چیئرمین خالد منیر اوپل، سینئر وائس چیئرمین سید مختار شاہ، سینئر نائب صدر ملک مشتاق، نائب صدور ملک انورکھوکھر، ملک عاصم اعوان، علی جمیل شیخ، جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالشکور، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سجادریاض شیخ، فنانس سیکرٹری علی رضا اور ایگزیکٹو ممبران نے بھرپور شرکت کی۔