حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی، وفاقی چیمبر

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ثابت ہوئی، وفاقی چیمبر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی ندیم قریشی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے تاجر برادری شدید مشکلات کا شکار ہے اور معیشت بھی زوال کا شکار ہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے اب مزید مہنگائی آئے گی اور عوام کیلئے جینا مشکل ہوجائے گا ندیم قریشی نے کہا کہ یہ حکومت صرف دعوے کررہی ہے عملی طور پر ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جارہا جس سے ملک ترقی کرسکے آئی ایم ایف سے مذاکرات طے ہونے کے بعد مہنگائی اس قدر بڑھ جائے گی جس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔

مزید :

کامرس -