خواتین کو معاشی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، روبینہ امجد

  خواتین کو معاشی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، روبینہ امجد

  

لاہور(اے پی پی)فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر محترمہ روبینہ امجد نے کہا کہ ہمیں Gender equality  کو بہتر بنانے کیلئے خواتین کو زیادہ سے زیادہ معاشی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں، خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے بغیر ہم بین الاقوامی میدان میں ترقی یافتہ اور معاشی طور پر خوشحال ملک کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔وہ یہاں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر فیصل آباد وومن چیمبر کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں وومن انٹر پرینوئرز سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی سرگرمیوں میں  خواتین کا حصہ 12 فیصد ہے جبکہ بھارت 24 فیصد اور بنگلہ دیش میں 36 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کا واحد راستہ معاشی سرگرمیوں میں خواتین کا حصہ بڑھانا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک صورتحال ہے کہ میڈیکل اور سائنس کے اعلیٰ مضامین کی ڈگریاں رکھنے والے نوجوان خواتین گریجویٹس کو بھی شادی کے بعد خاندانی بیویوں کے طور پر محدود کر دیا جاتا ہے جبکہ والدین اور حکومت کے بہت زیادہ مالی وسائل ان پر خرچ ہوتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ خواتین کو ضرورت پر مبنی مختلف ٹریڈز میں ہنر مند بنایا جانا چاہیے۔

مزید :

کامرس -