(ن) لیگ کے پنجاب ، خیبرپختونخوا کےلئے پارلیمانی بورڈ زتشکیل
لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کےلئے پارلیمانی بورڈ زتشکیل دےدئیے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف پارلیمانی بورڈز کی سر براہی کریں گے ،وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف بھی پارلیمانی بورڈز میں شامل ہیں ۔ پنجاب کےلئے 32رکنی جبکہ خیبرپختونخوا کےلئے 30رکنی پارلیمانی بورڈ ز تشکیل دئیے گئے ،پارلیمانی بورڈز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کریں گے ۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جماعت کے صدر کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے ۔پنجاب کے پارلیمانی بورڈ میں راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی، مریم نوازشریف ،احسن اقبال ، غلام دستگیر خان، حمزہ شہبازشریف، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، پرویز رشید ،رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، جاوید لطیف، برجیس طاہر، ریاض پیرزادہ، بیگم عشرت اشرف، طاہرہ اورنگزیب، نزہت صادق ،خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، اویس لغاری، نورالحسن ،عطااللہ تارڑ، شیخ فیاض اورطلال چوہدری شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ میں انجینئر امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی، کیپٹن(ر)صفدر، سردار یوسف شامل پیر صابر شاہ، اقبال ظفرجھگڑا، اورنگزیب نلوٹھا، اختیار ولی، عباس آفریدی، جمشید محمد افتخارخان، میاں اخلاق ،شہاب الدین، ناصر خا ن ، ملک جہانزیب اورمیاں عالمگیر شاہ شامل ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کے طورپر 9 مارچ کو پارٹی ٹکٹوں کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
پارلیمانی بورڈز