نیو کلیئر معاملات کسی ملک یامالیاتی ادارے کیساتھ ایجنڈے پر نہیں ، دفتر خارجہ 

نیو کلیئر معاملات کسی ملک یامالیاتی ادارے کیساتھ ایجنڈے پر نہیں ، دفتر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے واضح کیا ہے کہ نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں،بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلا م مخالف بیان تشویشناک ہے، امریکہ میں جمہوریت کے بارے میں سربراہ کانفرنس میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ پیشرفت سے تمام امور طے ہونگے،پاکستانی سفارتخانے یوم پاکستان اپنے بجٹ کے مطابق کفایت شعاری سے منائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا وزیر خارجہ بلاول نے ابھی ماریطانیہ کا دورہ مکمل کیا ہے، انہوں نے ماریطانیہ میں او آئی سی وزرا خارجہ کے 49 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی میں جموں و کشمیر گروپ اجلاس میں شرکت کی، وزیر خارجہ نے او آئی سی وزارت خارجہ کی سربراہی طریقہ کار کے تحت ماریطانیہ کے سپرد کی۔ پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر او آئی سی کے سائنس سے متعلق اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ پاکستان اورآسٹریلیا میں تعاون کے فروغ، دوروں کے تبادلے، انسداد دہشتگردی تعاون پر بات ہوئی۔ جسٹس منیب اخترنے ایس سی او رکن ممالک کے ججز اجلاس ،جبکہ وزیر توانائی خرم دستگیر نے بھی ایس سی او میں توانائی پر اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔ مشیر سیاحت عون چودھری بھارت میں ایس سی او اجلاس میں ورچو ئل شرکت کر رہے ہیں۔ کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، پاکستان ایس سی او کا متحرک رکن ہے۔ سیکرٹری خارجہ اسد مجید چین سے دوطرفہ مذاکرات کےلئے بیجنگ میں ہیں، نیوکلیئر معاملات کسی ملک یا مالیاتی ادارے کےساتھ ایجنڈے پر نہیں، ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین اچھے برے وقتوں کے دوست ہیں، وزیر خارجہ کے ایس سی او اجلاس میں شرکت سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، جو بھی فیصلہ ہو گا اسکا اعلان کیا جائیگا۔
دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ آخر -