پاکستان کو چین سے مزید 50کروڑ ڈالر موصول، وزیر خزانہ کی تصدیق

پاکستان کو چین سے مزید 50کروڑ ڈالر موصول، وزیر خزانہ کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے  گی اور یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کیطور پر موصول ہوئی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طورپرپاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔

چین

مزید :

صفحہ اول -