زمان پارک میں کارروائی انتخابی ریلیاں اور جلسے، پنجاب کی نگران حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور نگران پنجاب حکومت کے درمیان زمان پارک میں پولیس کی کارروائی انتخابی ریلیوں، سکیورٹی اور قانونی معاملات کے ٹی او آرز طے پاگئے۔معاہدے کے مطابق تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل، سرچ وارنٹس کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی، پی ٹی آئی لیڈر شپ نے شبلی فراز اور علی احمدخان کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے، پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرے گی۔معاہدے کے مطابق تحریک انصاف اتوار کے بجائے پیر کے روز جلسہ کرے گی، جلسے کی اجازت کے لئے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا۔تحریک انصاف ریلی نکالنے سے کم ازکم پانچ دن پہلے آگاہ کرے گی، عمران خان کی سکیورٹی کے لیے بنائی گئی گائیڈ لائنز پر عمل ہوگا۔تحریک انصاف سکیورٹی کیلئے متعلقہ حکام کو درخواست دے گی، سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ معاملات کے لیے فوکل پرسن شبلی فراز ہونگے۔ معاہدہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا دیا گیا۔معاہدے کے مطابق تحریک انصاف ورانٹس کی تکمیل، سرچ ورانٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی اور اس کے علاوہ جماعت کی جانب سے زمان پارک کے اردگرد ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں 14اور 15مارچ کو درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میں بھی تعاون کیا جائے گا۔زمان پارک میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے کیا جانے والا پولیس آپریشن روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو پنجاب حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی اس سلسلے میں تحریکِ انصاف کے وفد نے جمعرات کو پنجاب کے حکام سے ملاقات بھی کی تھی۔
معاہدہ