آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر، حکوت نے پلا ن بی پر عمل شروع کر دیا

    آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر، حکوت نے پلا ن بی پر عمل شروع کر دیا

  

      اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں تاخیر کے باعث پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا،دوست ممالک سے نرم شرائط پر قرض لینے کیلئے رابطے تیز کر دیئے، چین، سعودی عرب، قطر اور یو ای اے سے سفارتی سطح پر بھی بات چیت جاری ہے،پاکستان کو جلد دوست ممالک کی طرف سے مثبت جواب ملنے کی امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق فآئی ایم ایف کی دوست ممالک سے مالی امداد حاصل کرنے کی شرط، حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں تاخیر کے باعث پلان بی پر عملدرآمد شروع کر دیا،رائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے دوست ممالک سے نرم شرائط پر قرض لینے کیلئے رابطے شروع کر دیئے، اسی سلسلے میں سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان چین سے اہم مذاکرات کیلئے بیجنگ پہنچ گئے، دورے کے دوران چین سے جلد بقایا اسی کروڑ ڈالر اور مزید امداد فراہم کرنے پر بات ہو گی، حکومت کو چین سے چند دنوں میں 80 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب، قطر اور یو ای اے سے سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے، سعودی عرب سے دو ارب ڈالر اور یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کیلئے اہم میٹنگز ہو رہی ہیں جبکہ قطر نے پاکستانی حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، دوست ممالک کے سفارتی حکام نے اپنی حکومتوں کو پاکستان کی صورتحال پر مفصل بریفنگ دیدی، پاکستان کو جلد دوست ممالک کی طرف سے مثبت جواب ملنے کی امید ہے۔دوسری طرف وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ تاخیر کے شکار سٹاف لیول معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کیلئے کوششوں کے ساتھ دوست ملکوں سے 5 سے 6ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے بھی کوششیں تیز کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر تین ملکوں سے فنڈز کی گارنٹی حاصل کی جا رہی ہے، چین سے 2 ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹس رول اوور ہونے کا امکان ہے۔سعودی عرب سے دو اور یو اے ای سے ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔حکومت دوست ممالک سے 5سے 6ارب ڈالرکی فنانسنگ کیلئے متحرک ہے۔ حکومت کے مطابق 3ملکوں سے فنڈزکی گارنٹی حاصل کی جا رہی ہے۔چین سے 2ارب ڈالرکے سیف ڈیپازٹس رول اوور ہونے کا امکان ہے، پاکستان سعودی عرب سے 2ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے پر امید ہے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 1ارب ڈالرحاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ چین سے 2اقساط میں 80کروڑ ڈالر کا مزید کمرشل قرض ملے گا۔

پلان بی

مزید :

صفحہ اول -