سب سیاسی جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ، فائق شاہ

سب سیاسی جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ، فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے وکلاء، شہریوں اور سول سوسائٹی پر زور دیا ہے کہ وہ قانون، ریاست اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے آگے آئیں اور کردار ادا کریں، وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے ذمہ دار لاقانونیت کا درس دے رہے ہیں قانون کو ذات، شخصیات اور مفادات کی لونڈی بنا دیا گیا ہے، سب سیاسی جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،  قائد اعظم محمد علی جناح بھی ایک وکیل، قانون دان اور سیاسی فکر کے رہنما تھے آج وکلاء ان کی فکر پر عمل کرتے ہوئے قانون کے تحفظ اور ریاست و جمہوریت کی بقاء کیلئے کردار ادا کریں۔امن ترقی پارٹی ''قانون سب کے لیے ایک'' کی تحریک چلا رہی ہے جہاں کوئی امیر، غریب اور کمزور و طاقت ور کا تصور مٹا دیا جا ئے، آج وکلاء نے کردار ادا نہ کیا تو کل آن سے سوال ہوگا، وکلاء ججز اور سول سوسائٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے، سیاست دان پاکستان تک کو بھول چکے ہیں، ایک مستقل اندھا پن ان کا مقدر بن چکا ہے، اصل آزادی اور تکمیل پاکستان اختیار اور انصاف سے ممکن ہے امن ترقی پارٹی کے کارکنان اور رہنماء نوجوانوں اور اہل افراد کو آگے لا رہی ہے اقتدار، اختیار اور انصاف عوام کا حق ہے جسے حاصل کر کے رہیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -