شہری نے 2بیٹیوں، بیوی کیساتھ خود بھی زہر کھا لیا، بچی جاں بحق

شہری نے 2بیٹیوں، بیوی کیساتھ خود بھی زہر کھا لیا، بچی جاں بحق

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں شہری نے 2 بیٹوں اور بیوی کو زہر دیکر خود بھی زہر کھا لیا۔پولیس کے مطابق تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زہر کھانے سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی، جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہے۔تفصیلات کے مطابق معاشی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون کے سیکٹر 11 میں اظہر نامی شخص نے اپنی بیوی اور 2 بیٹیوں کو زہریلی چیز کھلا دی اور خود بھی خود کشی کی کوشش کی۔واقعے میں 2 سالہ بچی ایمن انتقال کر گئی، پولیس واقعے کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -