شیشہ ہاؤس پر چھاپہ، حقہ کے ذریعے تمبا کو نوشی میں ملو ث افراد گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر)چمکنی پولیس پشاور نے نوجوان نسل کو منشیات کی تباہی سے بچانے کی خاطر تھانہ چمکنی کی حدود میں کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران تھانہ چمکنی کی حدود رنگ روڈ نزد کبوترمنڈی کے قریب میں شیشہ ہاؤس میں موجود نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہونے والے نوجوان شیشہ ہاؤس میں حقہ کے ذریعے تمبا کو نوشی میں مصروف تھے کہ پولیس نے دھر لیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق عوام کی طرف سے شکایت وصول ہوئی تھی کہ تھانہ چمکنی کی حدود رنگ روڈ نزدکبوتر منڈی کے قریب میں قائم شیشہ ہاؤس میں کچھ نوجوان حقہ کے ذریعے تمبا کو نوشی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی افتخار خان نے پولیس نفری کے ہمراہ گزشتہ رات شیشہ ہاؤس میں منشیات کے استعمال کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شیشہ ہاؤس سے بلال،شمس،جاوید،عمر،حمزہ،سمیع اللہ اور حسین ر کو حراست میں لے لیا، پولیس نے شیشہ ہاؤس سے حقے، فلیورز اور سگریٹ نوشی کے متعدد اوزار بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے