ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی  کے سالانہ انتخابات آج ہونگے 

    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی  کے سالانہ انتخابات آج ہونگے 

  

صوابی(محمدشعیب سے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی کے انتخابات برائے سال2023-24آج ہونگے جس کیلئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں‘صوابی بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کیلئے پولنگ ڈسٹرکٹ بار روم شاہ منصور صوابی میں ہونگے جس کیلئے پولنگ سٹیشن قائم کردیا گیا ہے‘ الیکشن کمشنر محمد رشید خان ایڈوکیٹ کے مطابق صدارت کی نشست پر 2 امیدواروں محمد صغیر خان ایڈوکیٹ اور میاں فہیم اکبر باچا ایڈوکیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا, سیکرٹری جنرل کی نشست پر صفدر زیب ایڈوکیٹ اور جمال سید ایڈوکیٹ آمنے سامنے ہیں. نائب صدر کی نشست پر میاں شجاعت اللہ ایڈوکیٹ, جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر محمد وقاص ایڈوکیٹ,  سیکرٹری فنانس کی نشست پر وسیم عالم ایڈوکیٹ, سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی نشست پر عامر اختر ایڈوکیٹ جبکہ سیکرٹری لائبریری کی نشست پر زرشید خان ایڈوکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں, الیکشن کمشنرکے مطابق کابینہ کے چناو? کیلئے پولنگ آج صبح آٹھ  بجے سے دوپہر دو بجے تک بلا کسی وقفے کے ہوگی اور آج ہی کامیاب امیدواروں اور منتخب کابینہ کا اعلان کیا جائے گا,  الیکشن کمشنر نے امیدواروں کو بوقت پولنگ پر امن رہنے کی اپیل کی ہے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -