شبقدر، چورحاجی زئی فیڈر کے گیارہ کے وی مین ٹرانسمیشن لائن کاٹ کر لے گئے
شبقدر (تحصیل رپورٹر)شبقدر میں چوروں کا راج نامعلوم چور حاجی زئی فیڈر کی گیارہ کے وی کی مین ٹرانسمشن لائن کاٹ کر لے اڑے حاجی زئی سورانی اور جمٹو سمیت درجنوں دیہات میں مکمل بلیک آوٹ پولیس میں رپورٹ کرنے کے باوجود کوئی پیش رفت ممکن نہ ہوئی عمائدین۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر جاجی زئی کے عمائدین حکیم اللہ ترخہ سید محمد ملک ارشد گلزار ناظم ڈھیری سکندر خان تکمیم الحق یوتھ کونسلر اعزاز اللہ اور جنرل کونسلر ایاز پر مشتمل وفد نے ایس ڈی او شبقدر سے ملاقات کی انکا کہنا تھا کہ حاجی زئی فیڈر کا مین گیارہ ہزار ٹرانسمشن لائن مسلسل تیسری دفعہ نامعلوم چور کاٹ کر لے جاتے ہیں اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکور فیڈر پر نامعلوم چور اس سے قبل بھی بجلی کی لائن کاٹ کر لے گئے تھے جس کی باقاعدہ طور پر تحریر درخواست پولیس چوکی حاجی زئی میں دی گئی ہے مگر انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پولیس اب تک چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہو گیے ہیں انکا کہنا تھا کہ چند روز قبل نامعلوم چوروں ایک بار پھر اس لائن کو کاٹ دیا انکا کہنا تھا کہ اس سے قبل دو بار ہم نے چندا اکھٹا کرکے بجلی کی لائن بحال کی ہے اب ایک بار پھر چوری ہو گئی ہے انکا کہنا تھا کہ ہم نے ایس ڈی او شبقدر سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات سے انکو آگاہ کیا اس موقع ایس ڈی او دوآبہ کا کہنا تھا کہ ہم بجلی کی بحالی کی کوشش کر رہے اور میں سٹور کو لائن کا ڈیمانڈ کیا ہے جوہی ہمیں مین ٹرانسمشن کیبل مل جائے گا ہم ان کی بجلی بحال کریں گے اور اسکے ساتھ ساتھ بقایاجات کی ادائیگی کے سلسلے میں بھی اس وفد سے ہماری تفصیلی بات ہوئی ہے جنہوں نے ہمیں بقایاجات کے ادائیگی کی یقین دہائی کی ہے