صوابی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کیساتھ ژالہ باری 

صوابی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کیساتھ ژالہ باری 

  

صوابی (بیورو رپورٹ)ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، جس سے گندم کی کھڑی فصل کو انتہائی اہم مراحل پر نقصان پہنچاہے۔ کسانوں اور ان کے رہنماؤں نے بتایا کہ سلیم خان، مانیری بالا، ترکئی، ڈاگئی، اسماعیہ، ادینہ، چھوٹا لاہور، زیدہ، انبار، شیخ ڈھیری، کالا، جمال آباد، جمال آباد، صوابی سٹی، شیوا، کیا، بیکا، تورڈھیر اور مختلف دیگر علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے گندم کے علاوہ سبزیاں اور دیگر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کسانوں نے کہا کہ گندم کی فصل اور سبزیاں انتہائی آخری مرحلے پر ہیں اور ان فصلوں کو نقصان پہنچانے سے کاشتکاروں کی مالی حیثیت پر بہت اثر پڑے گا۔ انہوں نے حکومت سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے اور کاشتکاروں کی مالی امداد کا مطالبہ کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -