کراچی کا مغوی نوجوان 3ماہ بعد کشمور کے علاقے سے بازیاب

کراچی کا مغوی نوجوان 3ماہ بعد کشمور کے علاقے سے بازیاب

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر سے 3 ماہ قبل اغوا کیے گئے نوجوان کو کشمور کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران بازیاب کرا لیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اے وی سی سی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق کشمور کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران اسپیشلائز ٹیم نے لوکل پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔مغوی ذاکر اللہ کو گلستانِ جوہر سے 15 دسمبر کو اغوا کیا گیا تھا جس کے لیے غوث پور کرم پور بیگھاری اور کشمور سے تاوان کے لیے فون کالز کی گئیں۔عبدالرحیم شیرازی کے مطابق اے وی سی سی نے کچے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اورمغوی کو غوث پور میں آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرا لیا گیا۔اغوا کاروں نے ذاکر اللہ کو بھاری تاوان کے لیے اغوا کرکے کچے کے علاقے میں چھپا رکھا تھا۔کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مغوی کو بحفاظت کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -